بہار : گاڑی کو اوورٹیک کرنے پر سیاستدان کے بیٹے نے نوجوان کو قتل کر دیا

Rocky Yadav

Rocky Yadav

بہار (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں گاڑی کو اوورٹیک کرنے پر سیاست دان کے بیٹے نے نوجوان کو قتل کر دیا۔ مقتول کے دوست کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک نے بھارتی کمانڈو کی وردی پہنی ہوئی تھی۔ بھارت میں عام شہری لاقانونیت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

ریاست بہار کے ضلع گایا میں گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پرجنتا دل یونائیٹد سے تعلق رکھنے والی سیاست دان منورما دیوی کے بیٹے روکی یادیو نے ادتیا نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔

ادتیا کے دوست کا کہنا ہے کہ گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر روکی یادیو کی گاڑی میں بیٹھےمسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک نے بھارتی کمانڈو کی وردی پہنی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سیاست دان منورما دیوی کے شوہر کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔