سری لنکا کے خلاف میچ میں فتح، آفریدی کی مسکراہٹ لوٹ آئی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

ڈھاکا (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف میچ جیت کر بوم بوم کے چہرے پرمسکراہٹ آہی گئی۔ کہتے ہیں کہ ان کے حوصلے اب بھی بلند ہیں،ایسا وقت آیا تھا جب کافی مایوسی ہوئی، لیکن وہ اتنی جلدی ہمت ہارنے والے نہیں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میں قائم ہوں، اتنی جلدی نہیں گرتا، ہماری ٹیم ایسی ہی ہے جیسے آج لڑکے کھیلے ہیں، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ارادہ تھا کہ ٹیم کو نہ چھیڑا جائے۔