سری لنکا میں شدید سیلاب کے نتیجے میں 212 افراد ہلاک

Sri Lanka Floods

Sri Lanka Floods

بلاویو (جیوڈیسک) سری لنکا میں آنے والے شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 212 تک پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی فنڈ یونیسف کے سری لنک میں نمائندئے ٹم سٹون نے اقوام متحدہ کے جینوا آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کیوجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی جا رہی ہے۔

جمعے سے شروع ہونے والے تیز بارشوں کی وجہ سے علاقے میں سیلابی ریلے آئے جس سے اب تک 212 لافراد ہلاک ہوگئے جبکہ پچاس ہزار سے زائد نکل مکانی پر مجبور ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 112 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور مدد کے لیے فوجی کشتیاں اور ہیلی کاپٹر بھیجے گئے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ یہ گذشتہ 14 برسوں کے بعد سب سے بڑا سیلاب ہے۔ اس سے پہلے مئی 2003 میں شدید بارشوں کی وجہ سے 250 لوگ ہلاک اور دس ہزار گھر تباہ ہوگئے۔

علاقے میں شدید سیلاب سے علاوہ مٹی کا تودہ گرنے سے 212 افراد ہلاک اور بڑی۸ تعداعد میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔