سری لنکا: سیلاب کے بعد ہزاروں افراد محصور، غذائی اشیاء کی قلت

Floods in Sri Lanka

Floods in Sri Lanka

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا گزشتہ کئی روز سے قدرتی آفت کے سامنے بے بسی کی منہ بولتی تصویر بنا ہوا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق، 25 سال کے دوران آنے والا یہ بدترین سیلاب ہے۔ سیلاب کے باعث 4 لاکھ افراد گھروں سے نقل مکانی کر چکے ہیں جن میں سے 2 لاکھ کا تعلق دارالحکومت کولمبو سے ہے۔

آفت زدہ علاقوں میں ہزاروں افراد گھروں کی چھتوں پر محصور ہیں۔ خوراک کی قلت دور کرنے کیلئے محصورین تک کھانے پینے کی اشیاء کشتیوں کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہیں۔ تباہ حال علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سری لنکن فوج ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 71 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 127 تاحال لاپتہ ہیں۔