سری لنکن کبڈی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

Sri Lanka Kabaddi Team

Sri Lanka Kabaddi Team

لاہور (جیوڈیسک) ایشیا کپ واہ کینٹ میں آج سے 6 مئی تک کھیلا جائے گا۔ جس میں شرکت کیلئے سری لنکا کی کبڈی ٹیم کولمبو سے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لاہور پہنچ گئی۔

ٹیم کا استقبال پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدیداروں نے کیا۔ سری لنکن ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان، سری لنکا، نیپال اور ایران کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔