تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو عبرت ناک شکست دے دی

Pakistan vs New Zealand

Pakistan vs New Zealand

ویلنگٹن (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عبرت ناک شکست دے دی، نیوزی لینڈ کے 196 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لڑ کھڑا گئی اور کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور صرف 101 بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لڑ کھڑا گئی اور اوپنر محمد حفیظ صرف 2 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا شکاربنے ، احمد شہزاد بھی کوئی کمال نہ دکھا پائے اور تیز شارٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری کے قریب کیچ آؤٹ ہوئے انھوں نے 8 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک 14 رنز بنا کر کوری اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ عمر اکمل بھی کوئی خاطر خواہ سکور نہ کر پائے اور 5 رنز بنا کر ملن کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے، پاکستان کے کپتان آفریدی بھی صرف 8 رنز بنا کر ایلیٹ کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عماد وسیم تھے جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئےسرفراز آؤٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی تھے جو 41 رنز بنا کر ایلیٹ کا شکار ہوئے، پاکستان کی نویں وکٹ انور علی کی گری جو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وہاب ریاض تھے جو 4 رنز بنا کے ملن کی گیند پر رونچی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔