سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 7 کھلاڑی آج کولمبو جائینگے

Pakistani Players

Pakistani Players

لاہور (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے سات قومی کرکٹر آج کولمبو روانہ ہوں گے۔

ون ڈے سکواڈ میں شامل قومی کرکٹرز نے ایک ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کوچ محمد اکرم کی زیر نگرانی ٹریننگ کی جن میں محمد عرفان ، انور علی ، مختار احمد ، بلال آصف ، عماد وسیم ، شعیب ملک اور محمد رضوان شامل ہیں جو آج رات لاہور سے روانہ ہوں گے۔

جبکہ ون ڈے سکواڈ میں شامل کچھ کرکٹرز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کا پہلا میچ گیارہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔