سری لنکا کی ویسٹ انڈیز کو افتتاحی ون ڈے میں شکست

Sri Lanka, West Indies

Sri Lanka, West Indies

کولمبو (جیوڈیسک) پریما داسا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے پہلے ون ڈے کو بارش کی وجہ سے چھبیس اوورز تک محدود کیا گیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر ایک سو انسٹھ رنز بنائے۔ آندرے رسل نے اکتالیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

میزبان سری لنکا نے ہدف ایک اوور قبل نو وکٹ پر حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ تلکرتنے دلشان نے انسٹھ رنزسکور کیے۔