سری لنکن بلے باز دلشان پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں 3 مرتبہ آؤٹ

Dilshan

Dilshan

دمبولا (جیوڈیسک) پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکن بلے بار تلکارتنے دلشان 3 مرتبہ آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کی اننگز کے چوتھے اوور میں تلکارتنے دلشان محمد عرفان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے لیکن امپائر نے نو بال قرار دے کر سری لنکا کو فری ہٹ دے دی۔

اگلی گیند پر بھی دلشان بڑی شارٹ لگانے کے چکر میں مڈ آف پر کیچ آؤٹ ہو گئے تاہم فری ہٹ ہونے کے باعث وہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ تیسری بار دلشان 27 ویں اوورز میں 38 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور اس طرح ایک اننگز میں مجموعی طور پر وہ 3 بار آؤٹ ہوئے۔