سری لنکن اسپنر رنگنا ہیراتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر

Rangana Herath

Rangana Herath

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکن اسپنررنگانا ہیراتھ نے ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سری لنکا کے تجربہ کار اسپنر رنگنا ہیراتھ نے محدود اووز کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ تبدیل ہو چکی ہے اور ورلڈ کپ 2019 کے لیے اب نئے لڑکوں کو تیار کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ رنگنا ہیراتھ سری لنکا کی جانب سے 71 ون ڈے میچز میں 74 اور 17 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 18 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 67 ٹیسٹ میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 297 ہے۔