سری نگر: بھارتی فورسز کا اسپتال پر دھاوا، مریضوں پر شدید تشدد

Indian Army

Indian Army

بھارت (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں اب اسپتال بھی بھارتی فوج کے عتاب سے محفوظ نہیں رہے۔ بھارتی فورسز نے سرینگر کے اسپتال پر دھاوا بول کر مریضوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورے پر احتجاج کے دوران غاصب فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ اسپتالوں تک جا پہنچا ہے۔

بے حس بھارتی فورسز نے سری نگر کے اسپتال میں گھس کر بستروں پر پڑے مریضوں کوبھی نہ بخشا۔ قابض فوج نے اسپتال کے عملے اور مریضوں کے لواحقین پر لاٹھی چارج کیا، بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف نہتے کشمیریوں نےاسپتال کے دروازے پر شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر خواتین نے سینہ کوبی اور ماتم بھی کیا۔