سرینگر : کشمیریوں کا بھارتی فوج کیخلاف مظاہرہ، پاکستانی جھنڈے لہرا دیئے

Srinagar Protest

Srinagar Protest

سرینگر (جیوڈیسک) کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی اور شبیر شاہ کی اپیل پر وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

سرینگر، پلوامہ، اسلام آباد، بندی پور اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہوئے۔ نماز جمعہ کے بعد ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی اور شبیر شاہ کئی دنوں سے نظر بند ہیں جن کو نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔