ایس ایس پی راؤ انوار پر حملہ، جوابی فائرنگ سے 5 حملہ آور ہلاک

Rao Anwar

Rao Anwar

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے، پولیس کے جوابی کارروائی میں 5حملہ آور مارے گئے۔ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ حملہ آور اپنے حلیئے سے طالبا ن لگ رہے ہیں۔

کراچی میں ملیر لنک روڈ پر اسٹیل ٹاون کے قریب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے قافلے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے فوری بعد پولیس اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

راؤ انوار نے بتایا کہ وہ اُس جگہ کا معائنہ کرنے جارہے تھے جہاں ڈی ایس عبدالفتح کو شہید کیا گیا، اسی دوران سفید گاڑی میں سوار ملزمان نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم وہ محفوظ ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5 ملزمان مارے گئے۔ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال دو گاڑیاں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔