ایس ایس پی پر تشدد، عمران، قادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

 Tahir-ul-Qadri and  Imran Khan

Tahir-ul-Qadri and Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ان پر ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کرنے کا الزام ہے۔ اپنے دبنگ انداز سے شہرت پانے والے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد گلے پڑ گیا۔

عمران خان اور طاہرالقادری عدالت میں حاضر نہ ہوئے تو گرفتار کرکے لانے کا حکم دے دیا گیا۔ اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر عمران خان ، طاہرالقادری اور دیگر نامزد ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

ڈی ایس پی ادریس راٹھور کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ وارنٹ گرفتاری کی خود تعمیل کرائیں ۔ نامزد ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریڈ زون دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس واقعے کا انیس ستمبر 2014 کو تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ،، جس میں باوردی اہلکار پر تشدد ، کار سرکار میں مداخلت اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔