استحکام کیلئے بیداری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، راجہ عبد الرازق

karachi

karachi

کراچی : پاکستان کے استحکام کے لیے آج کے نوجوان کا بیدار ہونا بے حد ضروری ہے ، نوجوانوں کا بیدار ہوجانا ملک و ملت اسلامیہ کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ، دین اسلام اور پاکستان کی حفاظت کے لیے نوجوانوں میں بیداری لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم نشرواشاعت محمد عادل انصاری نے MSO کے تحت یکم تا بیس نومبر بیداریٔ طلبہ مہم کے حوالے سے مختلف زونوں میں ذمہ داران و کارکنان سے کراچی کے دورے کے دوران کیا ، دورے میں غربی زون کے ناظم عمومی عبدالقدیر ، سینٹرل زون کے ناظم ضرار رحمانی ، شمالی زون کے ناظم عافیت صدیقی ، جنوب مشرقی زون کے ناظم اعجاز الحسن ، مشرقی زون کے ناظم فرھاد ضیاء اور کالج زون کے ناظم مرسلین نے اپنے زون کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم سے محرومی ملک و ملت کے حق میں نہیں ، تعلیم کے ذریعے ہی ملک و ملت کی کھوکھلی جڑی مظبوط کی جاسکتی ہیں۔

اس موقع پر کراچی کے ناظم نشرواشاعت محمد عادل نے کہا کہ بیداریٔ طلبہ مہم کے اس موقع پر تمام زونوں میں مختلف سیمینار منعقد کیے جائیں گے اور طلبہ میں شعور و آگہی لٹریچر بھی تقسیم کیا جائے گا۔