ملازمین ادارے پر بوجھ بننے کی بجائے ادارے کا بازو بنیں، نیئر رضا

Korangi Karachi News

Korangi Karachi News

کراچی : چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا کی کاوشوں سے دوران ملازمین وفات جانے والے ملازمین کے اہل خانہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو مالی معائونت کا چیک مل گیا ،شاہ فیصل زون آفس میں ریٹائرڈ ملازم محمد یونس کو LPRکی مد میں 1,76,483روپے اور دوران ملازمت وفات پاجانے والی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی ملازم شمیم بیگم کو 1,05,875/-روپے کے چیک دیتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے موثر پالیسی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ ادارے پر بوجھ بننے کے بجائے ادارے کا بازو بنیں ملازمین کے میڈیکل ،پنشن اور مالی معائونت کے حوالے سے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ ادارے کو درپیش مالی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے افسران وملازمین اور عوامی نمائندے باہمی تعاون کے ذریعے جدو جہد کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ضلع کورنگی کو ترقی اور عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا ہے اور انشا اللہ باہمی ٹیم ورک اور عوامی تعاون کے ذریعے مشکلات پر قابو پاکر ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک شہر کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا۔