عملہ کے خلاف بلا جواز مقدمہ کے اندراج پر ریونیو کلرکس ایسویسی ایشن کا احتجاج

Gujarat

Gujarat

گجرات : سینئر سول جج کی طرف سے مال خانہ میں تعینات عملہ کے خلاف بلا جواز مقدمہ کے اندراج پر ریونیو کلرکس ایسویسی ایشن کا احتجاج، دفاتر کی تالہ بندی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈی سی او کی مداخلت پر اہلکار ڈیوٹی پر واپس آگئے۔

بتایا گیا ہے کہ سینئر سول جج منیر حسین گل نے بعض فایلین دستیاب نہ ہونے پر مال خانہ میں تعینات ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کیپر امجد علی، ڈپٹی ریکارڈ کیپر افضل ، محرر محمد افضل وغیر ہ کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر ا دیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع کے بعدریونیو کلرکس ایسویسی ایشن کے صدر عاطف حسین، جنرل سیکرٹری ساجد اقبال بھٹی کی زیر صدارت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے کلرکس کا اجلاس ہوا جس کے بعد ملازمین نے فوری ہڑتال کردی اوردفاتر کو تالے لگا دیے جس سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے فوری مداخلت کرتے ہوئے کلرکس ایسویسی ایشن کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر ریونیو اہلکار ڈیوٹی پر واپس آگئے۔

دریں اثناء ریونیو کلرکس ایسویسی ایشن کے صدر عاطف حسین، جنرل سیکرٹری ساجد اقبال بھٹی نے سینئر سول جج کی طرف سے مقدمہ کے اندارج پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مال خانہ میں تعینات ریونیو کلرکس و عملہ مشکل ترین حالات میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے ، مال خانہ کی ناگفتہ بہہ حالت کی وجہ سے بعض اوقات ریکارڈ کی تلاش و دستیابی میں تاخیر ہوجاتی ہے اعلی افسران کی طرف سے اس صورتحال کو سمجھنے اور حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی بجائے اہلکاروں پر مقدمات ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناگفتہ بہہ ریکارڈ روم میں ریکارڈ پر جمی گرد و غبار سے اہلکار مریض بن گئے ہیںان حالات میں مقدمات کا اندارج کرکے انہیں زہنی اذیت دی جارہی ہے۔ انہوںنے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈی سی او گجرات سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال اور مقدمہ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔

عاطف نذیر تارڑ
صدر ریونیو کلرکس ایسویسی ایشن
03006257043
ساجد بھٹی
جنر ل سیکرٹری