سٹیج ڈراموں میں کام کا کوئی ارادہ نہیں : ریشم

Resham

Resham

لاہور (جیوڈیسک) ریشم نے کہا آجکل فلموں سے زیادہ ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہوں مگر سٹیج ڈراموں میں کام کر نے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ٹی وی ڈراموں میں جتنا پسند کیا جا رہا ہے وہ بھی میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں آج کل 6 ڈراموں کی ریکارڈ نگ میں مصروف ہوں اور اسکے ساتھ نئے ڈراموں میں کام کر نے کے بھی معاہدے کر رہی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ میں فلم انڈسڑی سے الگ نہیں ہوئی مگر زیادہ توجہ صرف ٹی وی ڈراموں پر ہی مرکوز ہے۔