معیاری تعلیم عام کرکے شدت پسندی پر قابو پاسکتے ہیں،شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے والی قوموں نے ترقی کا سفر تیزی سے طے کیا ہے،معیاری تعلیم عام کرکے شدت پسندی کے رجحاجات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ن لیگی وفد سے ملاقات میں شہبازشریف نے کہا کہ ترقی، خود کفالت کی منزل کا حصول اورمسائل سے چھٹکارے کا واحد زریعہ تعلیم ہے، معیشت کے فروغ ،عوام کی خوشحالی اورقوم کی بقا میں بھی تعلیم کا بنیادی کردارہے ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ تعلیم کی اسی اہمیت کے پیش نظر پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ، نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے پروگراموں پر اربوں روپے کے وسائل صرف کیے جارہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فروغ تعلیم کے لئے وسائل کی فراہمی قوم کے تابناک مستقبل کیلئے سود مند سرمایہ کاری ہے، معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے

شہباز شریف کا کہناتھا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد ہونہار مستحق طلبا و طالبات اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ، ملکی تاریخ کے تعلیمی وظائف کی فراہمی کے منفرد اوربے مثال پروگرام نے مستحق ذہین طلباو طالبات کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کیے ہیں۔