اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کی ترکی کے حوالے سے مثبت رپورٹ

Standared & Poor's

Standared & Poor’s

ترکی (جیوڈیسک) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ترکی کی کریڈٹ سطح کو منفی سے “جمود” تک بڑھا دیا ہے تو اس کے درجے “بی بی” کو برقرار رکھا ہے۔

اسٹینڈرڈ اینڈ پورز سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ترکی کے زر مبادلہ کے حوالے سے درجے کو “بی بی” اور مقامی کرنسی کے حوالے سے “بی بی پلس” پر قائم رکھا گیا ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ حالات کے تناظر میں کی گئی ریویژن ،” پالیسی وضع کرنے والوں کی جانب سے اہم اصلاحات پر عمل درآمد کی راہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات”کی عکاس ہے۔

درجہ بندی ادارے کا کہنا ہے کہ جمود کی ظاہری حیثیت ترک معیشت کی طویل عرصے سے جاری علاقائی وداخلی خطرات کے خلاف مزاحمت کی عکاسی کرتی ہے۔

علاوہ ازیں اسیٹنڈرڈ اینڈ پوورز ترکی میں امسال، 2017 اور 2018 میں 3٫2 فیصد کی شرح نمو کی توقع رکھتا ہے۔