معیاری تفریح، ثقافتی ورثہ، فن و ادب کا تحفظ، کلچر کا فروغ

Ch Arts Soc

Ch Arts Soc

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کا اجلاس سٹی ٹاپ ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سول سوسائٹی ، اراکین سوسائٹی،صحافیوں اور کونسلر حضرات نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کلچرل ونگ کے چئیرمین اور پرنسپل ایڈوائزر برائے ایم ڈی ظہیر عباس چوہدری نے کہا کہ ثقافت اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور کلچرکے فروغ اور بے روزگاری انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ایک موثر کردار کے حامل ترقی پسند مستحکم ادارے کی اشد ضرورت ہے۔

ایک ایسا ادارہ جو کہ پوری یکسوئی کے ساتھ تفریحی سر گرمیوں کا انعقاد عمل میں لائے۔ اور معاشرہ میں سے بے حسی اور معاشرتی نا ہمواریوں کے خاتمہ کے لئے کلیدی کردار ادا کرئے۔ اوراپنے تفریحی مشاغل کی وساطت سے بلا امتیاز رنگ و نسل اور معاشرے میں پھیلی ہوئی انارکی ، بد امنی، بے روزگاری، دہشت گردی، نفرت اور منافقت کا خاتمہ کر دے۔ انہوں نے اپنی ترجیحات کو موثر اور پا ئیدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ معاشرہ میں سے مایوسی ، محرومی اور تنہائی کا خاتمہ کر کے اسے مستقل بنیادوں پر پائیدار امن کا گہوارہ بنا دیا جائے۔ شوبز کے شعبہ میں سے بھی بے ہودہ فالتو، عریانی سے پاک تفریحی مواقع فراہم کئے جائیں۔ اس کے علاوہ سنئیر فنکاروں کے لئے ویلفئیر فنڈ اورنئے آرٹسٹوں کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ایک معیاری طرز کی اکیڈمی کی ضرورت ہے۔

تاکہ آنے والے دنوں میں کلچر کو فروغ اور جدید خطوط پر آراستہ کر کے اسے خامیوں کا تدراک کر کے اپنے سماجی کلچر اور ثقافت کی بین الاقوامی سطح پر روشناس کروانا ہے۔ اس کے لئے موثر طرز کی پلاننگ آرگنائزیشن ورک منجمنٹ اور ورک ریلیشنز شفاف منصوبہ بندی اور مانیٹرنگ کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے بعد سوسائٹی کے ایم ڈی ایم افضل چوہدری نے سوسائٹی کے آئندہ لائحہ عمل اور اسے ترجیحی بنیادوں پر عملی جامہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ سوسائٹی معاشرہ میں سے اپنے پروگرام کے توسط سے رائٹر ، پروڈیوسر، دانشور، فلم بین، شاعر، گلوکاراور کھلاڑی پیدا کریں گی۔ اس کے ساتھ انہوں نے معروف صحافی نعیم احمد خان، ایڈیٹر ہفت روزہ ٹیکو،میاں محمدافضل، قاری عبد الروئوف، کونسلر شوکت اقبال بھٹی،محمد شعیب بھٹی اور میڈیا ایڈوائزر شیخ فراز کو سوسائٹی کی اعزازی رکنیت دینے کا اعلان کیا۔تقریب میں مہمان خصوصی کونسلر شوکت اقبال بھٹی،سعید اللہ سین اور میاں محمدافضل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور پروگرام کے آخر میںمیڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،میاں محمدافضل ، شوکت اقبال بھٹی،محمد شعیب بھٹی ،سعید اللہ سین اور دیگر افراد کی طرف سے چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈکلچرل ونگ کے چئیرمین اور پرنسپل ایڈوائزر برائے ایم ڈی ظہیر عباس چوہدری کو تحائف پیش کئے گئے۔