اسٹار اسکرین ایوارڈ میں ریکھا اور جیا بچن کا والہانہ انداز

Jaya Bachan Rehka Star Screen Award Entertainment

Jaya Bachan Rehka Star Screen Award Entertainment

ممبئی (جیوڈیسک) اسٹار اسکرین ایوارڈ میں اداکاروں نے ایوارڈز جیتے ، تو ریکھا اور جیا بچن نے حاضرین اور ناظرین دونوں کو ہی حیران کردیا۔

دونوں خواتین جو ایک دوسرے کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی تھی ،انہوں نے اسٹار اسکرین ایوارڈ کی تقریب کے دوران پیار و محبت کا والہانہ انداز اپنا یا کے کسی کو بھی یقین نہیں ۔

راجیا سبھا میں ریکھا کا پہلا دن دونوں ہی بھول نہیں سکتی ہیں، جب کیمروں کا سارا فوکس ریکھا کی آمد پر جیا بچن کے ردعمل کو ریکارڈکرنے پرتھاکہ وہ کیا ری ایکشن دیتی ہےجو آیا بھی ،چہرے پر برہمی کے آثار بتارہے تھے اندر طوفان بر پا ہے ۔

جیا بچن نے تو ایوان میں ریکھا کے ساتھ الاٹ کی گئی سیٹ بھی تبدیل کروالی تھی۔ دونوں خواتین کے درمیان خاموش جنگ کا یہ سلسلہ سالوں پرانا ہے۔

فلموں میں ریکھا اور امیتابھ کی آن اسکرین کیمسٹری خوب جمی اور دونوں کے افیئر کی خبریں بھی میڈیا میں آتی رہیں ، ان خبروں کی وجہ سے جیا بچن ریکھا کو سخت نا پسند کرتی تھیں۔

لیکن اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں دونوں کا ایک دوسرے سے والہانہ انداز میں ملنا، لوگوں کو حیران کر گیا ، کیمرے کی آنکھ نے دونوں کا ملنا اور ساتھ بیٹھنا محفوظ کر لیا، کہنے والے کہتے ہیں کہ شاید دونوں کے درمیان کئی سال سے جاری ٹینشن اب ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔