سٹار وار سیریز کی نئی فلم دی فورس اویکنز کا باکس آفس پر شاندار بزنس

The Force Awakens

The Force Awakens

لاہور (جیوڈیسک) سٹار وار سیریز کی نئی فلم “دی فورس اویکنز ” ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی ، فلم نے پہلے ہی دن ریکارڈ ساز کمائی کی، سٹار وار سیریز کی نئی فلم “دی فورس اویکنز ” نے آتے ہی باکس پر راج قائم کر دیا۔

سٹار وار سیریز کے ساتویں فلم “دی فورس اویکنز ” نے ریلیز ہونے کے پہلے ہی دن سو ملین ڈالر کی کمائی کی۔ “دی فورس اویکنز ” اب تک کی پہلے ہی دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ “ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز ٹو ” کے پاس تھا۔ جے جے ابرامز کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کو 200 ملین ڈالر کی خطیر لاگت تیار کیا گیا ہے۔