سٹارک نے ثقلین کا 19 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Stark

Stark

آسٹریلیا (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے جا رہے پہلے ایک روزہ میچ میں مچل سٹارک نے ڈی سلوا کو آؤٹ کر کے اپنے 51 ویں میچ میں 100 وکٹیں حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

26 سالہ سٹارک سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے آف سپنر ثقلین مشتاق کے پاس تھا۔ ثقلین نے بھی اپنی 100 ویں وکٹ 1997 میں سری لنکا کے خلاف حاصل کی۔

ثقلین مشتاق نے 100 وکٹیں 53 ایک روزہ میچوں میں حاصل کی تھیں۔ تاہم سٹارک نے 19 سال بعد یہ ریکارڈ ان سے لے لیا ہے

اگرچہ سٹارک نے 100 وکٹیں 51 ویں میچ میں حاصل کی ہیں لیکن ان کو ایسا کرنے میں پانچ سال لگے۔ اس کی بڑی وجہ ہے کہ سٹارک اکثر انجریز کا شکار رہے۔

دوسری جانب ثقلین نے یہ کارنامہ صرف ڈیڑھ سال میں حاصل کیا۔