چھ اگست سے شروع ہونیوالی تحریک حکمرانوں کو انجام تک پہنچائے گی: طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت خاموشی سے قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت سے ملکی قانون کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکمران دوسری بار انصاف کا قتل عام کرنے جا رہے ہیں۔

شریف برادارن کو بچانے کیلئے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہیں۔ اسمبلیوں میں بیٹھنے والوں کی اکثریت کو بل پڑھنا بھی نہیں آتا۔

وزیراعظم کی ہدایات پر وزیر اعلی کی صدارت میں ضابطہ فوجداری قوانین میں ترمیم کے لئے ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت ججز کے پرائیوٹ استغاثہ کے اختیارات میں کمی کر کے پولیس کو دئیے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے قصاص پھر کوئی اور بات ہو گی۔ چھ اگست سے شروع ہونے والی تحریک حکمرانوں کو انجام تک پہنچائے گی۔ یہ نہیں بتا سکتا فائنل راؤنڈ کب ہو گا کیونکہ اکیلا فیصلہ نہیں کر سکتا اپوزیشن کیساتھ مشاورت ہو گی۔

طاہر القادری نے کہا اگست میں پہلا فیز وارم اپ ہو گا۔ اللہ نے چاہا تو تین راؤنڈ ہوں گے چوتھا نہیں ہو گا۔