ناظم آباد میں کتا مار مہم فوری شروع کی جائے، پبلک ایڈ کمیٹی ناظم آباد

Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی زون ناظم آباد پبلک ایڈ کمیٹی کے کنوینر سلیم عمر اور نائب کنوینر الیاس قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناظم آباد میں گلیوں میں پھرتے آوارہ کتے فجر کے وقت نماز پڑھنے کے لئے جانے والے حضرات اور اسکول جانے والے بچوں پر بھونکتے اور پیچھے لگ جاتے ہیں اور کچھ واقعات کتوں کے کاٹنے کے بھی سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے بعض نمازی حضرات فجر کی نماز گھر پر ہی ادا کرتے ہیں، یہ آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں رات بھر گلیوں میں گشت کرتے ہیں۔

آوارہ کتوں کی وجہ سے اہل محلہ میں سخت بے چینی اور شدید پریشانی پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے شہر بھر میں کتا مار مہم نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے ناظم آباد میں بھی آوارہ کتوں کی تعداد بڑہ رہی ہے۔ پبلک ایڈ کمیٹی ناظم آباد نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ناظم آباد میں کتا مار مہم شروع کرکے شہریوں کی جان کو محفوظ بنایا جائے۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320