اسٹیٹ بینک کے بینکوں میں رقم کی قلت کو پورا کرنے کیلئے 81 ارب روپے جاری

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) بینکوں میں رقم کی قلت کو پورا کرنے کی خاطر اسٹیٹ بینک نے 81 ارب روپے جاری کر دیے۔

آئندہ آنے والے دو ہفتے کے دوران بینکوں کی نو روز کی ممکن تعطیل کے سبب عوام نے عید کی شاپنگ اور عیدی کے لئے بینکوں سے دھڑا دھڑ پیسے نکلوانا شروع کردیئے ہیں ۔

دوسری جانب 30 جون سے قبل ٹیکس ادائیگیوں کے غرض سے بھی بینکوں سے پیسے نکل رہے ہیں ۔ ایسے وقت میں بینکوں کو رقم کی قلت کاسامنا تھا جس کے باعث اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کے لئے فوری طور پر 81 ارب روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔