ریاستی انتخابات کی کامیابی پر لالو پرشاد کیلئے 178 کلو وزنی لڈو

Lalu Prasad Yadav

Lalu Prasad Yadav

بہار (جیوڈیسک) بہار میں لالو پرساد کی بڑی جیت کے بعد جاری ہے۔ بڑا جشن تو کارکنوں نے لالو کا منہ میٹھا کرنے کے لیے بنایا بڑا لڈو۔ جب گرینڈ الائنس کو 178 سیٹوں کے ساتھ ملی ہے بڑٰی جیت تو لڈو چھوٹا کیوں ہو۔

اس لیے کارکنوں نے لالو کے لیے 178 کلو وزنی لڈو بنا لیا۔ لڈو کو دس سے بارہ افراد اٹھا کر لالو کے گھر پہنچ گئے تو کھانے والوں کی بھی کمی نہیں تھی کیونکہ لالو کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا باندھا ہوا ہے اور لالو خوشی سے پھولے نہیں سما رہا۔

خوش بھی کیوں نہ ہو دس سال بعد ان کی دم توڑتی پارٹی دوبارہ جو ابھری ہے۔