ریاست کو یرغمال بنانے والوں کو ترقی ایک آنکھ نہیں بھا رہی : احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

لاہور (جیوڈیسک) انجینئرز کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کے پورٹ قاسم میں تیرہ سو بیس میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے، دو ہزار اٹھارہ تک پاکستان اپنے ہی کوئلے سے بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ اور پاک چائنہ کوریڈور کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

پاک چائنہ کوریڈور منصوبہ سرمایہ کاری اور روز گار کے بہترین مواقع فراہم کرے گا اور یہ کامیابی پاک چین دوستی کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی آئی ٹی کے میدان میں چین کی ٹیکنالوجی نوجوان نسل میں روشناس کرائی جائے گی۔