اسٹیل مل کا گیس کنکشن کاٹنے کا نوٹس واپس لیا جائے، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیل مل کا گیس کنکشن کاٹنے کا نوٹس واپس لیا جائے۔

خط میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسٹیل مل ملک کا بڑا صنعتی یونٹ ہے جس سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ اسٹیل مل کا گیس کنکشن کاٹنے سے ہزاروں خاندان متاثرہوں گے۔

وزیراعظم عوام اور ملکی مفاد میں اسٹیل مل کی بحالی کے لیے کردار ادا کریں، ریلیف پیکج کا اعلان کریں اور اسٹیل مل کی گیس بحال کروائیں۔