سٹیپ فارورڈ پاکستان کی جانب سے بروز اتوار ’دیوارِ مہربانی‘ کی تقریب کا انعقاد

Deewar Meharbani

Deewar Meharbani

راولپنڈی (یاسر رفیق) راولپنڈی کے مشہور بازار صدر میں سٹیپ فارورڈ پاکستان کی جانب سے بروز اتوار ’دیوارِ مہربانی‘ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

’دیوارِ مہربانی‘کا آغاز ایران سے ہوا اور پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی دیوار مہربانی بن رہی ہے ’دیوارِ مہربانی‘ وہ دیوار ہے جہاں شہری عطیہ کردہ کپڑے اور جوتے چھوڑ جاتے ہیں اور ضرورت مند اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق وہاں سے چیزیں لے جاتے ہیں۔

سٹیپ فارورڈ پاکستان کے چئیرپرسن محمد عثمان اعوان جو خود بھی ایک یونیورسٹی طالبعلم ہیں انھوں نے اپنے کچھ ساتھی طالبعلم کے ساتھ مل کر اس تقریب کا انعقاد کیا۔

محمد عثمان کے بقول وہ پاکستان کی بہتری چاہتے ہیں اور ایک روشن پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں اور دیوار مہربانی جیسے کام کا آغاز کر کے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے میں ایک سوشل ورکر ہوں اور میرا نصب العین نادار اور غریب لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔

سٹیپ فارورڈ پاکستان کی جانب سے بنائی گئی ’دیوارِ مہربانی‘کے لیے لوگ سامان عطیہ کرنے آتے رہے اور کچھ ضرورت مند یہاں سے سامان لے کر جاتے رہے۔

Deewar Meharbani

Deewar Meharbani