سٹیو جابز پر فلم ، کیٹ ونسلٹ 11 ویں مرتبہ گولڈن گلوب ایوارڈ کے لئے نامزد

Kate Winslet

Kate Winslet

لندن (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق اداکارہ کیٹ ونسلٹ کو اپنے فلمی کریئر میں 11 ویں مرتبہ گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے ۔ اس فلم میں انھوں نے کمپنی کی مارکیٹنگ ایگزیکٹو جوآنا ہوفمین کا کردار ادا کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ کردار میرے پورے کریئر کی جھلک ہے اور یہ میرے لیے کسی چیلینج سے کم نہیں تھا۔

اس سوال پر کہ کیا انھیں گولڈن گلوب کے لیے نامزدگی کی عادت ہوگئی ہے ، کیٹ ونسلٹ نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سب جھیلنا بہت آسان ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے ۔ میرا خیال ہے کہ اب چیزیں زیادہ مشکل ہوگئی ہیں کیونکہ 20 سال قبل جب مجھے فلم سینس اینڈ سینسبلٹی کے لیے نامزد کیا گیا تھا تو بہت سے لوگوں کو نہیں معلوم تھا کہ کون جیتے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت اگر آپ کو کسی چیز کے بارے میں دلچسپی نہیں تھی تو آپ اس کے بارے میں معلومات بھی حاصل نہیں کرتے تھے ۔ لیکن اب چیزیں بدل گئی ہیں۔ کیٹ کے مطابق آپ جتنا بھی چھپانا چاہیں ، ہر چیز انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ اس لیے اب مجھے معلوم ہے کہ لوگ کیا قیاس آرائیاں کررہے ہیں جس میں میں کافی پریشان بھی ہوجاتی ہوں۔