سٹیون سمتھ تیز رفتاری سے 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے کھلاڑی

Steven Smith

Steven Smith

رانچی (جیوڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ تیزی رفتاری سے 5 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے تیسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انھوں نے 53 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

اس سے قبل ڈان بریڈ مین 36 اور سنیل گواسکر 52 میچز میں اس مقام پر پہنچ چکے تھے۔

مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے سٹیون سمتھ دنیا کے 89 ویں کھلاڑی ہیں۔ اس فہرست میں شامل 20 کھلاڑیوں کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

ان 89 کھلاڑیوں میں سمتھ کی اوسط ڈان بریڈ مین کے بعد سب سے بہتر ہے تاہم اب تک وہ 19 سنچریاں سکور کر چکے جو 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمینوں میں چوتھی سب سے زیادہ تھری فگر اننگز ہیں۔

یاد رہے کہ بریڈ مین نے سب سے زیادہ 21 جبکہ ہیڈن اور گواسکر نے پانچ ہزار رنز کی تکمیل کے دوران 20، 20 تھری فگر اننگز کھیلی تھیں۔