دس سال بعد سٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم 15 ارب تک پہنچ گیا

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں 10 سال بعد کاروباری حجم 15 ارب روپے مالیت کی سطح کو چھوگیا۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 119.79 پوائنٹس کی کمی سے 35815.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 188 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں تیزی ، 178 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے دلچسپ بات یہ رہی کہ 10 سال کے بعد 15 ارب روپے مالیت کے شیئرز کا کاروبار ہوا ۔ اس ہفتے کراچی سٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر 72 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی خاطر شیئرزکی فروخت کا رجحان رہا۔ سٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جاسکتی ہے۔