اسٹاک مارکیٹ، پاناما کیس کی سماعت سے قبل سرمایہ کار محتاط

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، 43 ہزار پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کی لیکن پھر بریک لگ گئے، پانامالیکس سماعت سے پہلے سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار کی سطح ، تاریخ میں پہلی مرتبہ عبور کر گیا، لیکن پھر سرمایہ کار وں نے احتیاط برت لی اور انڈیکس کاروبار کے دوران 300 پوائنٹس کم ہو کر 42 ہزار 700 کی سطح تک آگیا۔

انسائٹ سیکیورٹیز کے معاشی تجزیہ نگار کے مطابق پانامہ لیکس کیس کی سماعت سے پہلے سرمایہ کار وں کا محتاط ہونا توقع کے مطابق ہے۔