برساتی نالوں پر قائم تعمیرات ختم اور نالوں کی صفائی کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت

DMC Korangi Karachi News

DMC Korangi Karachi News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان اور محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش سیوریج مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ یقینی بنا کر برساتی نالوں کو مستقبل بنیادوں پر صاف رکھ کر اس کی افادیت کو قائم و دائم رکھا جائے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے سربراہان اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ ملیر زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے برساتی نالوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا چیئر مین سید نیئر رضا نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں نکاسی آب کے نظام کے حوالے سے شکایات کے فوری ازالے کے لئے اقدامات کو تیز کریں۔

اس موقع پر انہوں نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم کی درستگی کے ھوالے سے اقدامات کئے جائیں بعد ازاں ملیر کالا بورڈ پر قائم برساتی نالے کے معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی اہم شاہراہوں پر کھلے برساتی نالوں کو کوور کیا جائے تاکہ علاقائی خوبصورت اور حادثات کی روک تھام کو یقینی بنا یا جاسکے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں کو سروے کیا جائے اور نالوں کی صفائی اور نالوں پر قائم تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کی رپورٹ مرتب کی جائے۔