سو لفظی کہانی…ضرورتِ رشتہ

Matrimonial Ads

Matrimonial Ads

تحریر: عمران احمد راجپوت
ہمارے پاس کافی لڑکیوں کے رشتے ہیں آپ کو کس طرح کا رشتہ درکار ہے…۔

دیکھیں مجھے شریف گھرانے کی پڑھی لکھی لڑکی کا رشتہ چاہئیے…جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ سگھڑ بھی ہو…زیادہ موٹی نہ ہو اور نہ ہی زیادہ ٹِھنگنی ہو بیوی ہونے کی پوری ذمہ داری نبھائے۔

زیادہ باتونی اور لڑائی جھگڑا کرنے والی نہ ہو…اور نہ زیادہ خرچیلی ہو. بس یوں سمجھیں ایسی لڑکی کا رشتہ درکار ہے جو میرے ساتھ سادہ سی زندگی گزارسکے اور ہر طرح کے حالت میں نبھا کرسکے…۔

سب سننے کے بعد میرج بیورو والے نے دراز میں سے Toys کا پیکٹ نکالا اور اُسکے ہاتھ میں تھما دیا…!۔

Imran Rajput

Imran Rajput

تحریر: عمران احمد راجپوت