اجنبی لوگ

اجنبی لوگ جو ہر روز ملا کرتے ہیں
آپ ملتے ہی نہیں، پھر بھی گلہ کرتے ہیں

ہم روئیں یا ہنسیں ،کسی کو کیا فکر
ہاں، کچھ ایسے بھی ہیں، جو فکر کیا کرتے ہیں

ہنستے ہنستے چھلک جاتی ہیں آنکھیں
دل کی ہر بات دل میں ہی رہنے دیا کرتے ہیں

بہت خاموش لبوں پر بھی آخر
درد لفظوں میں ڈھلا کرتے ہیں

یاد آئیں گے بہت ان کو بھی ہم عالیہ
جو آج ہم سے نفرت میں جلا کرتے ہیں

Mrs. Jamshed Khakwani

Mrs. Jamshed Khakwani

عالیہ جمشید خاکوانی