150 کا سٹرائیک ریٹ ! شرجیل خان 2016 کے تیز ترین بلے باز

Sharjeel Khan

Sharjeel Khan

دبئی (جیوڈیسک) قومی بلے باز شرجیل خان نے رواں سال کے 9 ماہ میں 7 ون ڈے میچوں میں ایک سنچری اور 2 نصف سنچریوں سمیت 306 رنز 150 کے شاندار سٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں۔

جو رواں سال کم از کم 150 رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں سب سے زیادہ سٹرائیک ریٹ ہے۔

شرجیل نے ڈویلیئرز ، کوہلی ، وارنر جیسے نامور بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ فہرست میں دوسرا نمبر لنکن بلے باز پرسنا کا ہے۔