طاقتور و کمزور سب کا بلاامتیاز احتساب، عدل و انصاف کی فراہمی امن کی بنیاد ہے : پیر غلام رسول

Pir Ghulam Rasool

Pir Ghulam Rasool

لاہور : مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان ،پیرغلام رسول اویسی اور مرکزی سینئر نائب امیر،سید عرفان احمد نے کہاکہ طاقتور و کمزور کابلاامتیازاحتساب،عدل وانصاف کی فراہمی اوروسائل کی درست تقسیم امن کی بنیاد اور انسانی معاشرے کی اکائیوں کو جوڑے رکھنے کیلئے انتہائی لازم ہے۔

ادائیگی فرائض کے ذریعے دوسروں کے حقوق اُن کے طلب کرنے سے قبل ہی حاصل ہوجاتے ہیں ،کسی معاشرے کی کامیابی یاناکامی کادارومدارقوانین اوراُن پرعمل پیراہونے میں ہوتاہے،درست قوانین پرعمل پیراہونے والے معاشرے کامیاب جبکہ باطل قوانین پرعمل پیرا معاشرے ہمیشہ بدامنی کی دلدل میں پھنسے رہتے ہیں۔

قابل عمل درست قوانین وہی ہوسکتے ہیںجوتمام شعبہ زندگی میں مددگارہوںتمام انسانوں کوبلاامتیاز بنیادی حقوق کی فراہمی ممکن بنائیں،جوسب کے عزت،جان ومال کاتحفظ یقینی بناسکیں ،جواقلیتوں کوساتھ لے کرچلیں اوراُن کومذہب ،فرقے ،قبیلے اوررنگ ونسل کی تفریق کیے بغیرآزاداورخودمختارندگی گزارنے میں مددگارہوں۔

ماضی وحال کے درست حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ترتحقیقات ،مطالعہ اورتلاش کے بعد دنیامذہب اسلام کے مرتب کردہ قوانین کودرست،قابل عمل اورانسانی حقوق کے پاسبان تسلیم کرتی ہے۔

اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے(مفہوم)’اور ہم نے آپۖ کو تمام جہانوں اورزمانوںکیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے’ آنحضورۖ کا مشن کسی ایک شعبہ زندگی کی اصلاح تک محدود نہیں بلکہ احکامات الٰہی کے مطابق زندگی کے تمام شعبوں کی تطہیر و تعمیر کرنا ہے،

سیکرٹری نشرواشاعت
امتیازعلی شاکر
03134237099.imtiazali470@gmail.com