طالبہ زیادتی کیس، مرکزی ملزم کا نواز لیگ سے کوئی تعلق نہیں: رانا ثناء اللہ

Student Rape Case

Student Rape Case

لاہور (جیوڈیسک) طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس کے ملزم کا وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود سے مبینہ تعلق کی خبروں پر رانا ثناء اللہ وضاحت دینے آ گئے۔

پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے نہ جوڑا جائے کسی فنکشن میں جائیں تو لوگ ہمارے ساتھ تصویر بنانا شروع کر دیتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈی این اے ثابت ہو جائے گا کتنے لوگ جرم میں شامل تھے۔ مجرم کا کسی سے بھی تعلق ہو سزا ضرور ملے گی۔

وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ کیس میں ملوث سات ملزم فوری پکڑے۔ مرکزی ملزم کو 48 گھنٹے میں گرفتار کیا۔ حافظ آباد میں ہاتھ کٹنے کے واقعے کا مقدمہ درج ہو چکا ہے۔