المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان ریلیوں و جلسوں کا انعقاد

Ideology of Pakistan Rallies

Ideology of Pakistan Rallies

لاہور: المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے لاہور سمیت مختلف شہروں میں نظریہ پاکستان ریلیوں و جلسوں کا انعقاد کیا گیاجن میں سکولوں اور کالجوں کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نظریہ پاکستان کے حوالہ سے المحمدیہ سٹوڈنٹس نے پریس کلب تک ریلی نکالی اور نظریہ پاکستان کے خلاف بیرونی سازشیں ناکام بنانے کے لئے چلائی جانے والی تحریک میں ہراول دستہ کا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

اس موقع پر طلباء نے مختلف قسم کے کتبے پوسٹرز اور بینر ز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے،پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ،دو قومی نظریہ کیا لا الہ الااللہ کی تحرریں درج تھیں ۔طلباء پاکستان کے حق میں اور نظریہ پاکستان کے حوالہ سے نعرے لگا رہے تھے ۔ریلی کی قیادت المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مرکزی رہنما عثمان سرور نے کی۔ریلی کے اختتام پر پریس کلب کے سامنے عثمان سرور، المحمدیہ سٹوڈنٹس لاہور کے مسئول عمر بن عبدالعزیز و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے ۔اس کو بنانے کا اصل مقصدملک میں اسلامی شریعت کا نفاذ تھااور اسی کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔امریکا ،بھارت سے پاکستان کو ممتاز کرنے والا نظریہ پاکستان ہی ہے۔خطبہ الہ آباد، قرارداد پاکستان ہندوستانی مسلمانوں کی وہ آواز تھی جس کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔

اسلامی نظریاتی پاکستان کے قیام کا اصل مقصد اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق ایک پاکیزہ معاشرے کا قیام تھا۔بیرونی قوتیں ملک میں تعصب اور انتہا پسندی کو ہوا دے رہی ہیں ۔مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں۔بیرونی قوتوں کو وطن عزیز کا استحکام اور ترقی کسی صورت گوارا نہیں ہے۔اس صورت میں ایک یہ ہی نظریہ ہے جس کی بنیاد پر ہم اکھٹے ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہے۔پاکستان کی ترقی اور بقا کا راز نظریہ پاکستان میں ہی مضمر ہے ۔اس نظریے کو ملک کے ایک ایک فرد اور بچے بچے تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔المحمدیہ روضہ سوسائٹی فیصل آبادکے زیراہتمام نظریہ پاکستان کے حوالہ سے مختلف سکولوں کے طلباء میں تقریری ،ملی نغمے، ٹیبلو و دیگر مقابلے کروائے گئے جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنیوالے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔تقریب میں بچوں کے ساتھ سکولوں کے پرنسپل اور ٹیچر زنے بھی شرکت کی۔مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء نے نظریہ پاکستان کو اجاگر کیااور اس بات پر زور دیاکہ پاکستان کے دفاع اور استحکام کے لیے اس نظریے کو ہرگلی ہر کوچے میں عا م کرنے ضرورت ہے۔المحمدیہ روضہ سوسائٹی کی طرف سے کیوں بنا یہ پاکستان ؟،عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز پاکستان اوردیگر موضوع پر طلباء کے درمیان تقریری مقابلے کروائے گے۔اس دوران میری عرض وطن ،ہجرت پاکستان کے مناظر ،پاکستانی ٹیکنالوجی دشمن کے لیے تباہ کن کے حوالے سے 3Dماڈلز بھی پیش کیے گے۔بچوں کی طرف سے قیام پاکستان کے مناظر اور دیگر موضوعات پر پیش کئے گئے ٹیبلوز کے دوران شرکاء میں زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

طلبہ کی جانب سے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ، تیرا میرا رشتہ کیا لاالہ الااللہ، جیوے جیوے پاکستان ،کشمیر بنے گا پاکستان و دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگاتے رہے۔تقریب سے جنیدالرحمن مرکزی رہنما المحمدیہ روضہ سوسائٹی پاکستان ،انجینئر حارث ڈار رہنماالحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان ،فیاض احمد مسؤل جماعة الدعوةفیصل آباد،محمد طلحہ مسؤل المحمدیہ روضہ سوسائٹی فیصل آباد،مسؤل وقارعظیم المحمدیہ سٹوڈنٹس فیصل آباد،اعجاز احمد ،رضوان محمودودیگرنے خطاب کیا۔چکوال میں المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام مرکز دارالسلام ریلوے روڈ سے بھون چوک تک نظریہ پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر جماعة الدعوة چکوال کے ضلعی مسئول عبداللہ نثار و دیگر نے خطاب کیا۔المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہمدرد سنٹر لاہور میں بھی نظریہ پاکستان کے حوالہ سے تحریری و تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں بڑی تعداد میں طلباء نے حصہ لیا۔پشاور میں صدر چوک سے پریس کلب تک المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان ریلی نکالی گئی جس کے اختتام پر المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی رہنما عبدالحنان خالد،خیبر پختونخواہ کے مسئول طلحہ محمدو دیگر نے خطاب کیا۔سیالکوٹ میں پریس کلب کے باہر نظریہ پاکستان کانفرنس میں المحمدیہ سٹوڈنٹس کے رہنما عبداللہ نے خطاب کیا۔وہاڑی میں مدینہ کالونی چوک سے گول چوک تک نظریہ پاکستان ریلی نکالی گئی جس سے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی رہنما عبداللہ نے خطاب کیا۔گجرات میں المحمدیہ سٹوڈنٹس کے تحت پریس کلب کے باہر ضلعی مسئول فیصل نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

Ideology of Pakistan Cermoney

Ideology of Pakistan Cermoney

Ideology of Pakistan Cermoney

Ideology of Pakistan Cermoney

Ideology of Pakistan Cermoney

Ideology of Pakistan Cermoney

Ideology of Pakistan Cermoney

Ideology of Pakistan Cermoney

Ideology of Pakistan Cermoney

Ideology of Pakistan Cermoney