طلبہ تنظیم مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے تحت 14 فروری یوم حیاء کے طور پر منایا گیا

کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے تحت 14 فروری ‘یوم حیائ’ کے طور پر منایا گیا۔اس موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے زیر اہتمام ‘یوم حیائ’ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظمین نے شرکت کی۔ سمینار سے گفتگو کرتے ایم ایس او کراچی کے ناظم صدیق شیرازی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ایک بڑا فتنہ ویلنٹائن ڈے ہے، جو کہ مسلم نوجوانوں کو گمراہی ، بے حیائی اور اسلامی نظریات سے دور کرنے کی بد ترین سازش ہے، مگر افسوس کہ ہمارے معاشرہ اس بے حیائی کے کام کو اپنایا جا رہا ہے جو کہ فتنوں کی بنیاد ہے۔ اس موقع پر ناظم عمومی کراچی انور علی صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارے دین اسلام نے تو عورت کو عزت اور حیاء جیسا اونچا مقام بخشا ہے لیکن ویلنٹائن ڈے کے نام پر اس عزت اور مقام کو کھلے عام پامال کیا جارہا ہے ، لیکن افسوس کے اس موقع پر ویمن تنظیمیں اور خواتین کی ترجمان یونینز بھی خاموش ہیں۔ ترجمان ایم ایس او کراچی عنایت اللہ فاروقی نے وزیر داخلہ چودھری نثار کے اسلام آباد میں ویلنٹائن منانے پر پابندی لگانے پر ایم ایس او کی جانب سے خیر مقدم کیا اور کہا کہ ملک بھر میں ایسے غیر اسلامی پروگرامات پر پابندی اور سخت رد عمل ہونا چاہیے۔ سیمینا ر میں اسکول ، کالجز ، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ نے شرکت کی۔

Muslim Students Organisation, Karachi

Muslim Students Organisation, Karachi

Muslim Students Organisation, Karachi

Muslim Students Organisation, Karachi

Muslim Students Organisation, Karachi

Muslim Students Organisation, Karachi

Muslim Students Organisation, Karachi

Muslim Students Organisation, Karachi

Muslim Students Organisation, Karachi

Muslim Students Organisation, Karachi