طلبہ کی دہری ذمہ داری ہے ملا اور مسٹر کی طبقاتی تفریق کے خاتمے کے لیے مثالی کردار ادا کریں، صدیق شیرازی

Karachi

Karachi

کراچی: مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی، ناظم اطلاعات عنایت ﷲفاروقی نے کہا کہ طلبہ کی دہری ذمہ داری بنتی ہے کہ ملاّاور مسٹر کی طبقاتی تفریق کے خاتمے کے لیے مثالی کردار ادا کریں۔

غربی زون کے ناظم گلفراز صدیقی،دانش عادل نے یونٹ عبداﷲبن زبیر کے تحت تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان اعمال صالحہ کی پابندی کرتے ہوئے تزکیئہ نفس کریں۔

نشست میں یونٹ عبداﷲبن زبیرکے ذمہ دران و کا رکنان نے شرکت کی۔