طلبہ جدید علوم سے آراستہ ہو کر ملک کی فلاح و بہبود کے لیے محنت کریں، صدیق شیرازی

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) طلبہ جدید علوم سے آراستہ ہوکر ملک کی فلاح و بہبود کے لیے محنت کریں، ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹو ڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی کے نا ظم صدیق شیرازی نے اپنے بیان میں کیا۔

جبکہ کراچی ڈویژن کے ذمہ دران وزیر گل، عنا یت اللہ فاروقی اور غربی زون کے ناظم گلفراز صدیقی نے یونٹ سعد بن معاز کے زیر اھتمام تربیتی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنی پڑھائی کے ساتھ اسلا م کی عظیم ہستیوں کی سیرت کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگی میں لانے کی کوشش کریں۔

نشست میں یونٹ ناظم سعید الرحمن اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نشست کے آخر میں ملک کے امن و استحکام کے لیے دعا کی گئی۔
جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795