اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ارتھ ویک کا آغاز

 EARTH WEEK

EARTH WEEK

کراچی : اسلامی جمعیت طلبہ سیفی کالج کے زیر اہتمام ارتھ ویک کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید صہیب الدین کا کا خیل نے کہا کہ اس بات کی اہمیت بڑھتی جا تی ہے کہ ہم زمین اوراسکے ماحول کو بہتر کرنے کے لئے کیا تدابیر سوچتے ہیں اور کس طرح ان پر سختی سے عمل پیرا ہیں تا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو یہ دنیا ایک خوبصورت انداز میں مل سکے پوری دنیا میں ماحولیاتی آلودگی اور زمینی وسائل کے بے دریغ استعمال نے بے شمار مسائل کھڑے کر دئیے ہیں۔

آج ماحولیاتی آلودگی ،فضائی آلودگی،تیزابی آلودگی ،آبی آلودگی اور صوتی آلودگی ہمارے ماحول کا حصہ ہیں۔ان مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومتوں کو شجر کاری کی رفتار میں اضافے کو یقینی بناناہوگا۔ انفرادی و اجتماعی سطح پر جنگلات کی کٹائی کی حوصلہ شکنی کے ذریعے ہم اپنی آئندہ نسلوں کو صاف اور بہتر ماحول فراہم کرسکتے ہیں۔

گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج سیفی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت”ارتھ ویک ” کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ محمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ارتھ ویک” کے دوران شہر کے تعلیمی اداروں میں شجرکاری ،صفائی مہم ، سمینارز و دیگر سرگرمیوں کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق شعور کو اجاگر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماحولیاتی آلودگی ،شجرکاری کرنے والے ادارں،افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ جمعیت نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔”ارتھ ویک” کی تقریب میں پرنسپل سیفی کالج اور اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔

سیکریٹری اطلاعات
انیق احمد تابش
0333-2115528