امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاؤٹنگ نے جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کی فرائض سنبھال لئے

Checking

Checking

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاؤٹنگ نے امسال بھی ملک کے جلوس ہائے عزاء اور مجالس کی سیکورٹی کی فرائض سنبھال لئے ہیں۔ ڈپٹی چیف اسکاؤٹ مصطفی سعیدی نے لاہور میں امامبارگاہوں کے دورہ جات کے بعد امامیہ اسکاؤٹس کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچشتان اور پنجاب بھر میں آئی ایس او پاکستان کے امامیہ اسکاؤٹس نے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات سنبھال لئے ہیں۔

قبل ازیں ڈپٹی چیف اسکاؤٹ نے امامیہ کالونی، شاہدرہ، گلبرگ، اچھرہ، ، شاہ جمال، مکہ کالونی، وحدت کالونی اور کینال ویو امامبارگاہ اور گوجرانوالہ ڈویژن کے امامبارگاہوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی چیف اسکاؤٹ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس وقت دس ہزار سے زائد بیک وقت امامیہ اسکاؤٹس مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام ڈویژنز میں ایمرجنسی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ ڈویژنز بھر کی انتظامیہ کے ساتھ مربوط رہے گا جو کسی بھی ناگہانی صورت میں فوری امدادی کارروائی کرے گا۔ بعد ازاں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سرفراز نقوی نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، مرکزی صدر نے امامیہ اسکاؤٹس کی طرف سے لگائے گئے امامیہ بک اسٹالز کا وزٹ کیا اور تنظیمی امور پر کارکنان سے گفتگو کی اور علاقہ کے مومنین سے ملاقات کی۔

ڈپٹی امامیہ چیف اسکاؤٹ نے بتایا کہ شعبہ اسکاؤٹنگ کے زیر اہتمام دوران محرم الحرام سیکورٹی ایورنس پروگرام کے تحت ملک بھر کے تمام یونٹس میں امامیہ اسکائوٹس کی سیکورٹی و انتظامی امور میں رہنما ئی کیجارہی ہے ۔اس سلسلہ میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی مدد سے کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے پر ابتدائی طبی امداد،ماتمی جلوسوں کے راستوں کی نقشہ بینی سمیت دیگر انتظامات کیلئے تربیت دی جارہی ہے۔

امامیہ اسکاؤٹس اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ عزاداری کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے نوجوانوں کو ایک نئے جوش اور بلند عزم کیساتھ میدان عمل میں ہونا چاہیئے تاکہ اپنی ملت کے تمام افراد اور مقدسات کی حفاظت کر سکیں۔