طلبہ کے مابین سفیر انقلاب کوئز مقابلہ اتوار کو لاہور میں ہو گا: آئی ایس او پاکستان

ISO Pakistan

ISO Pakistan

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مرکزی رہنماء نے شرکاء کو بتایا کہ شہید وطن وشہید اسلام ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویںبرسی کے موقع پر کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

انہوںنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہید ڈاکٹر کی زندگی پر لکھی گئی کتاب سفیر انقلاب سے سوالنامہ تیار کیاجائے گا برسی کے دوسرے روز5مارچ کو ملک بھر سے 200 سے زائد رجسٹر طلباء میں کوئز مقابلہ منعقد ہوگا ۔کوئز مقابلہ میں پوزیشن پولڈرز میں قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

شکیل نقوی نے بتایا کہ برسی میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقین شہید ،رفیق شہداء اور سابقین آئی ایس او پاکستان شریک ہونگے ۔ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کی دوروزہ تقریب ان کے مرقد پر علی رضا آباد میں منعقد ہوگی جس کی سیکورٹی کے فرائض امامیہ اسکائوٹس انجام دیں۔

جبکہ برسی کے دوسرے روز امامیہ اسکائوٹس سلامی بھی پیش کریں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔