طلبہ وطالبات دینی تعلیمات کے ساتھ دنیاوی تعلیمات کے حصول کی جدوجہد بھی کریں، ڈاکٹر عبدالقوی بغدادی

فیصل آباد: طلبہ و طالبات دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیمات کے حصول کی جدوجہد بھی کریں۔تاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل ہوسکے،حضرت علی اور خانوادہ رسولۖ کی دیگر ہستیوں نے ہمارے لئے ایسے رہنماء اصول چھوڑے جن کو اپنا کر ہر دور کا انسان کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے لیکن مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ آج ہم تعلیمات محمد ۖ و آل محمد ۖ سے دور ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمان ذلت و رسوائی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار نیو سلیمان ٹائون (پریمیئر کالونی ) نزد توحید چوک رحمانیہ روڈ فیصل آباد پر منعقدہ محفل ذکر میلاد مصطفیۖ بسلسلہ شہادت حصرت علی المرتضیٰ میں ڈاکٹر عبدالقوی بغدادی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر قاری اویس’ شکیل خان قادری’ محمد جاوید اقبال’ محمد حبیب اکبر جلالی’ اکرم چشتی’ قاری احتشام’ زبیر قادری’ اسامہ مدنی’ بلال قادری’ حافظ امجد ودیگر نے بارگاہ رسالت مآبۖ نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔ ڈاکٹر عبدالقوی بغدادی نے مزید کہا کہ اہل بیت کا مقام انسانی عقل سے ماورا ہے۔قرآن حکیم میں جن کیلئے آیت تطہیر اتری ہو ان سے شدید محبت کرنا ہر اہل ایمان کیلئے خوش نصیبی کا باعث ہے ۔غلط فہمیوں کا گرد و غبار چھٹ جانا چاہیے،محبت کی ایک نئی صبح کا سورج طلوع ہونا چاہیے ۔مسالک کو ختم کرنا ممکن نہیں لیکن مسالک کے نام پر نفرتوں کی تقسیم کا کاروبار بند ہونا چاہیے۔حضرت مو لاعلی کرم اللہ وجہہ حکمت و ولایت کے شہنشاہ ہیں اور انکے قدموں کی دھول کے صدقے حکمت و بصیرت کی خیرات بٹتی ہے ۔حضور ۖ حکمت کا شہر اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ اسکا دروازہ ہیں ۔حضرت علی سے محبت کرنا حضور ۖ اور اللہ سے محبت کرنا ہے۔

Mehfal Pak Hazrat Ali Shahadat

Mehfal Pak Hazrat Ali Shahadat