طلبہ یونین پر بحث کرنے کی بجائے فی الفور بحال کیا جائے :اسامہ نصیر

Islami Jamiat Talaba

Islami Jamiat Talaba

لاہور : ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب اسامہ نصیر نے ملک کے سب سے مقتدر ایوان سینیٹ میں طلبہ یونین کی بحالی پر کی جانے والی بحث کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں متفقہ قرارداد لا کر طلبہ یونین کی بحالی کا فوری اعلان کیا جائے ۔پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاالحق کے آمرانہ فیصلے نے ملکی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا طلبہ یونین ملکی سیاسست کی سب سے بڑی نرسری ہے جس پر پابندی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی تھی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ جمہوریت کی کا میابی اسی صورت میں عمل میں لائی جا سکتی ہے کہ آنے والے سیاستدان جو مستقبل میں ملک پاکستان کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کہ خواہاں ہیں انہیں اپنی تنظیمی گرفت بنائے رکھنے کے لیے زمانہ طالب علمی میں طلبہ سیاست کے عمل سے گزرنا چاہیے اس کے لیے لازم ہے کہ پاکستان میںجنرل ضیاء الحق کے دور میں لگائی گئی پابندی کو ختم کیا جائے تاکہ طالب علمی کے دور سے ہی طلبہ سیاست کے اسرارورموز سے واقفیت حاصل کر سکیں۔

اسامہ نصیر کامزید کہنا تھا کہ طلبہ کو اپنے مسائل کے حل کے لیے کوئی پلیٹ فارم درکا ر ہے جس کی مددسے سے طالبعلم اپنے مسائل انتظامیہ اورحکومت تک باآسانی پہنچاسکیں جس کے لیے طلبہ یونینزکا ہونا بے حد ضروری ہے۔